انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان 

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان 
کیپشن: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان 

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 سپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

پلیئنگ الیون میں شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

Watch Live Public News