پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کاعمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاج اورنعرے بازی

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کاعمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاج اورنعرے بازی
کیپشن: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کاعمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاج اورنعرے باری

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی، اراکین کی جانب سے عمران خان کی تصاویر بھی اٹھائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے سارے پارلیمنیرینز نکل رہے ہیں سڑکوں پر،پارلیمنٹیرینز بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں،انصاف دیر سے ملنا بھی ناانصافی ہے،آج اس ناانصافی کے کے خلاف ہم نکلے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اس ایوان میں ہماری آواز نہیں سنی جارہی،ایوان میں جو بولا ہماری آواز بند کر دی گئی،ہم خواتین کی رہائی چاہتے ہیں،یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی ریلی الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچ گئی، اراکین کی جانب سے بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے نعرے بازی کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا،پارلیمنٹیرین احتجاج کے طور سڑکوں پر ہیں،ہماری خواتین جیلوں میں ہیں یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ادارے غیر آئینی اقدام نہ کریں،ضمانت ہوتی ہے پھر گرفتار ہوجاتے ہیں،ہم عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی چئیرمین کو رہا کیا جائے۔

زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا ہے کہ صرف ہمارے اراکین پارلیمنٹ نہیں پوری قوم ایک ہی بات کر رہی ہے،آپ ہمارے لیڈر سے سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے اسے پابند سلاسل کیا ہوا ہے،دفعہ 144 لگانے یا گلہ دبا دینے سے یہ آواز نہیں رکے گی،ہمارا لیڈر پلیٹ لیٹس کا بہانہ کرکے اس ملک سے نہیں بھاگا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ واپس روانہ ہوگئے۔

Watch Live Public News