پی این آئی لسٹ میں نام، ملکو نے اہم فیصلہ کرلیا

 پی این آئی لسٹ میں نام، ملکو نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: malkoo
سورس: Youtube

(ویب ڈیسک)گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار ملکو نے درخواست واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، لاہور ہائیکورٹ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ملکو سے وکالت نامہ بھی واپس لے لیا۔

ملکو پی ٹی آئی کے لئے بنائے گئے ترانوں کے لئے مشہور ہیں، جنہیں ملک سے باہر جانے سے روکنےکے لئےان کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

ملکو نے اپنا نام پی این آئی لسٹ سے نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے آج واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملکو نے پاک فوج کے حق میں ایک گانا بھی جاری کیا تھا، جسے فواد چوہدری نے ان کی پریس کانفنس قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News