BYD کے بعدبڑی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کو تیار

BYD کے بعدبڑی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کو تیار
کیپشن: HUBCO
سورس: web desk

(محمدساجد) حبکو کے ذیلی ادارے نے چین کی سب سے بڑی الیکٹرک کار کمپنی BYD کے ساتھ شراکت دار ی کرکے  پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ (The Hub Power Company Limited (PSX: HUBC))  اپنی میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے پاکستان میں BYD آٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیوں تیار کرے گا۔

 اسٹاک فائلنگ کے مطابق اس نئے منصوبے کی تکمیل میں حتمی معاہدوں پر عمل درآمد اور اثاثوں کی خریداری شامل ہوگی اور یہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور رضامندیوں سے مشروط ہے،چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی BYD نے اپنے مقامی پارٹنر میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپریل میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

BYD نے ’ حب پاور ‘میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور حلیب فوڈ   کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں انٹری کا اعلان کیا تھا

HUBC کی بنیادی سرگرمیاں پاور اسٹیشنوں کی ترقی، ان کی ملکیت اور  آپریٹ کی دیکھ بھال ہیں، کمپنی بلوچستان (حب پلانٹ) میں 1,200 میگاواٹ (نیٹ) کے تیل سے چلنے والے پاور اسٹیشن کی مالک ہے۔

دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔توقع ہے کہ بی وائی ڈی کے ای وی کےمتعارف ہونے سے روایتی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کا متبادل پیش کرکے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News