موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: sales tex on mobile
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 200 ڈالر تک کے موبائل فون سیٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں 200 ڈالر تک کے موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور ہوا۔

اس موقع پر کمیٹی کی رکن انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ 200 ڈالر تک کے موبائل فون لگژری آئٹمز نہیں ہیں، سیلز ٹیکس عائد کرنے سے 200 ڈالر سے سستے موبائل فونز بھی مہنگے ہوجائیں گے، آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر بوجھ ڈالا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے فرار ہوگئے ہیں، غریب کے لئے فون پر ٹیکس ، کال پر ٹیکس اور بیلنس ڈالنے پر ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے۔
بعدازاں کمیٹی کے نے 200 ڈالر تک کے سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
 

Watch Live Public News