لاہور:وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اساتذہ کا دھرنا جاری

لاہور:وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اساتذہ کا دھرنا جاری

قوم کے معمار 4 روز سے لاہور کی سڑکوں پردربدر ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لئے سیکڑوں اساتذہ کا دھرنا جاری ہے۔

اساتذہ نے مستقلی کا نوٹی فکیشن ہونے تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اساتذہ کا کہنا کہ وزیر اعلی اور وزیر تعلیم ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

کور کمیٹی کو گذشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مذاکرات میں واضح موقف اپنایا کہ اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے پنجاب سروس کمیشن سے امتحان دینا ہوگا۔

پنجاب بھر کے اے ای اوز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر کے دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔