جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی،سپریم کورٹ نےبڑافیصلہ سنادیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی،سپریم کورٹ نےبڑافیصلہ سنادیا
کیپشن: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی،سپریم کورٹ نےبڑافیصلہ سنادیا

پبلک نیوز: سپریم کورٹ نے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جمال خان مندو خیل، سید حسن رضوی، اور جسٹس عرفان پرمشتمل پانچ رکنی بینچ نے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کر لی تھی، جس کے بعد اب تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیاہے ۔

 فیصلہ چیف جسٹس نے تحریری کیا ہے جو کہ 23 صفحات پر مشتمل ہے جس میں قرار دیا گیاہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق جج  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کیا تھا اسے سپریم کورٹ کالعدم قرار دیدیتی ہے ، جبکہ 11 اکتوبر 2018 کو برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم کیا جاتا ہے.

فیصلے میں کہا گیاہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی 62 کی عمر زیادہ ہو چکی ہے،جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے۔جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات پنشن کے اہل ہیں۔
سپریم کورٹ پانچ رکنی لارجر بینچ بینچ نے 23 جنوری کو شوکت صدیقی کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Watch Live Public News