بی بی سی کا انٹرویو میرے والدین کی طلاق کا باعث بنا

بی بی سی کا انٹرویو میرے والدین کی طلاق کا باعث بنا
لندن ( ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے پرنس ولیم نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی طرف سے 1995 میں لیا جا نیوالا ا نٹرویو کہیں نہ کہیں ان کے والدین کی علیحدگی اور پھر ان کی والدہ کی وفات کی وجہ بھی بنا تھا ٗ بی بی سی کی ناکامیوں نے آخری سالوں میں میری والدہ کے خوف ٗ سنجیدگی اور تنہائی میں اضافہ کر دیا ۔انکوائری رپورٹ میں بی بی سی کے صحافی مارٹن بشیر کی طرف سے دھوکہ دہی سے لیڈی ڈیانا کا انٹرویو لینے پر ردعمل دیتے ہوئے شہزادہ ولیم نے کہا کہ اس ا نٹرویو نے میرے والدین کے تعلقات کو خراب کرنے میں اہم کردار اادا کیا ٗ میری ماں کو دھوکہ دیا گیا ٗ مجھے یاد ہے اس انٹرویو کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس میں میری والدہ نے خوف اور تنہائی میں آخری سال کیسے گزارے ۔پرنس ولیم نے کہا کہ میں یہ رپورٹ شائع کرنے کر لارڈ ڈاسن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہے ٗ یہ خوش آئند امر ہے کہ بی بی سی نے اپنی غلطی کو مکمل طور پر تسلیم کیا ہے اور یہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ٗ بی بی سی کے ملازمین نے میری والدہ کا انٹرویو حاصل کرنے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا اور جعلی دستاویزات کا استعمال کیا ٗ شاہی خاندان کے حوالے سے جھوٹے دعوے کئے جو میری والدہ کیلئے خوف اور ایذا رسانی کا باعث بنے۔

Watch Live Public News