امریکی کمیشن کی بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش

امریکی کمیشن کی بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش
کیپشن: The US Commission's recommendation to declare India as a country of special concern

ویب ڈیسک: امریکی کمیشن کی بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے " خصوصی تشویش کا ملک" قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کے اجلاس میں گواہی دی گئی کہ بھارت میں مسلمانوں اورعیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

اجلاس کے دوران بھارت میں میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گواہی دی گئی۔

ٹام لینٹوس کمیشن کے چیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن نے کہا کہ اکثر مسائل کی وجہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھارت کی سیکیولر جمہوریت کو تبدیل کرکے اسے ہندو قوم بنانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو بھارت کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

کمیشن کی جانب سے بھارت کو اسلحے کی فروخت کے حوالے سے انسانی حقوق سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کی بھی سفارش کی گئی۔

Watch Live Public News