زویا ناصر نے اسلام قبول کرنیوالے جرمن بلاگر سے منگنی توڑ لی

زویا ناصر نے اسلام قبول کرنیوالے جرمن بلاگر سے منگنی توڑ لی
ویب ڈیسک: رواں برس اسلام قبول کرنے والے جرمن بلاگر کرسچن بیٹزمین اور اداکارہ زویا ناصر شادی کرنے والے تھے۔ دونوں کی جانب سے متعدد سوشل میڈیا پوسٹس بھی دیکھنے میں آئیں۔سوشل میڈیا صارفین تو یہاں تک کہہ رہے تھے کہ جرمن بلاگر نے زویا سے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا۔ دونوں نے منگنی کی، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کیا، تصاویر بھی شیئر کی مگر اب معاملہ اور ہو گیا ہے۔منگنی کے چند مہینوں بعد ہی زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ کرسچن بیٹزمین اور ان کے درمیان منگنی ختم ہو چکی ہے۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام انھوں نے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ اب اکٹھے نہیں ہیں۔
View this post on Instagram

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

زویا ناصر نے لکھا ہے کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی اور وہ شادی بھی نہیں کریں گے۔ منگنی ختم کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کرسچن کا مذہب، ملک اور لوگوں سے متعلق اچانک رویہ تبدیل ہوا۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ مذہب اور معاشرہ سے متعلق کچھ حدیں ہوتی ہیں جن سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ لہذا میں نے یہ منگنی ختم کر لی ہے۔ جرمن بلاگر سے انھوں نے درخواست بھی کی ہے کہ وہ اداکارہ کے خاندان اور خاص طور پر ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔ جرمن بلاگر سے منگنی ختم کرنے پر اہم شخصیات اور مداحوں نے ان کے لیے نہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ ان کی ہمت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ زویا ناصر نے رواں برس جرمن بلاگر کے قبول اسلام کے فوری بعد ان سے منگنی کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے بھی انسٹاگرام کے توسط سے پہلے منگنی کا اعلان کیا جبکہ بعد ازاں انھوں نے عظیم نامی آسٹریلیا میں مقیم بلاگر سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔