لیسکو میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں کا انکشاف، ایف آئی اے ان ایکشن

لیسکو میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں کا انکشاف، ایف آئی اے ان ایکشن

( پبلک نیوز ) حیدر منیر: لیسکو میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا لیسکو میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری ہے ، کروڑوں روپے کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ایف آئی اے لاہور نے مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری ہے ، کروڑوں روپے کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ایف آئی اے لاہور نے چیف انجینئر طاہر میو جی ایم عامر یاسین ڈپٹی ڈائریکٹر عام ضمیر اور ابوبکر کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ، چاروں افسران پر نجی کمپنی سے 132 kv سرکٹ بریکر کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے ایف آئی اے لاہور نے اس حوالے سے ٹینڈر کی ضرورت دستاویزات لیسکو سے طلب کر لی ہے اور 2019 سے 2024 میں تعینات پی ایم یو کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر