ثاقب نثار مبینہ آڈیو؛ وزیراعظم کا موقف بھی سامنے آ گیا

ثاقب نثار مبینہ آڈیو؛ وزیراعظم کا موقف بھی سامنے آ گیا

پبلک نیوز: ثاقب نثار مبینہ آڈیو کے معاملے پر وزیراعظم کا موقف بھی سامنے آ گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ختم ہو گیا. ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور پارلیمان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، ترجمانوں کو ملک میں مہنگائی کی کنٹرول کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ترجمانوں کو آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے کابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی قائدین کو عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت دی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی ہدایت دیدی ، ترجمانوں کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ کیا گیا . جس کے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے، ایک مافیا ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازعہ بناتا ہے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ای وی ایم کے لئے عوامی اگاہی مہم شروع کی جائے، آئندہ انتخابات ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے، ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کئے جانے چاہئیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔