بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 خوارج ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 خوارج ہلاک
کیپشن: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا،انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Watch Live Public News