ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ٹراسپورٹ اڈے ، موٹروے، رنگ روڈ سمیت اسلام آباد کے ہاسٹلر بھی بند کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈے ہیں ان کو آج مورخہ 22 نومبر 2024 کو 8 بجے شام بند کیا جائے،تمام اڈے مالکان اپنے اڈوں کے سامنے قناعت لگا کر مکمل طور پر بند کردیا جائے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حکم ہذا پرسختی سے عمل کریں گے،عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
موٹر وے بند:
حکومت نے تمام موٹرویز کو آج رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو احکامات جاری کردیئے، ایم چودہ، گیارہ، ایک دو دو تین، چار بند رہیں گی۔ پشاور تا اسلام آباد ،لاہور تا اسلام آباد ،لاہور تا عبالحکیم ،پنڈی بھٹیاں تا ملتان سیالکوٹ تا لاہور ڈی آئی جی تا ہکلہ موٹرویز رات 8 بجے بند کردی جائیں گی۔
موٹر وے کے بعد رنگ روڈ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رنگ روڈ بند:
رنگ روڈ بند کرنے کے لئے ایس پی سیکیورٹی نے کمانڈنٹ رنگ روڈ اٹھارٹی کا مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڈ 23 اور 24 نومبر کو بند رکھا جائے۔ رنگ روڈ کو دونوں دن صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک بند کیا جائے۔
اربن ٹرانسپورٹ بند:
اربن ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد کے 7 اربن روٹس پر بھی آج رات سے سروس بند ہو نگے۔
گرین لائن ،بلیو لائن ،اورنج لائن سروس کو بھی بند کر دیا گیا ، الیکٹرک بس روٹ بری امام ،جی الیون ،فیض آباد تا پیر ودھائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔
سی ڈی اے نے اپنی تمام بسوں کو آٹھ بجے کے بعد ڈپوز پر پہنچنے کی ہدایات کر دیں۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بسوں کو احتجاج کے دوران ڈپوز میں ہی روکا جائے گا ۔
اسلام آباد کے ہاسٹلز بند :
اسلام آباد کے تمام ہاسٹلز بند کروادیے گئے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج صبح تمام ہاسٹلز بند کروا ئے گئے۔
ہاسٹلز میں مقیم سٹوڈنٹس پریشانی کا شکار ہیں۔طلباء کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے اسلام آباد پڑھائی کیلئے آئے ہیں۔ اچانک ہاسٹلز بند کروا دئے گئے گھروں کو واپس کیسے جائے۔