’نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کی سازش بھارت میں تیارہوئی‘

’نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کی سازش بھارت میں تیارہوئی‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ دورہ کے منسوخ ہونے کی سازش بھارت میں تیار ہوئی، اس کا آئی سی سی کو نوٹس لینا چاہیے. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی جس میں انہوں نے انگلینڈ، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کی سازش کو بے نقاب کیا.

اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کوففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وارفیئرجاری ہے، 18اگست2021میں فیس بک پراحسان اللہ احسان کے نام سے پوسٹ ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے کہ فیک نیوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پوسٹ میں لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا ، تحریک لبیک کی تحریک کےدوران بھارت سےٹویٹس کی گئیں. فوادچودھری نے مزید کہا 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی اہلیہ کوای میل کی جاتی ہے، مارٹن گپٹل کی اہلیہ کوکہاگیااس کےشوہرکوپاکستان میں نشانہ بنایاجاسکتاہے، یہ ای میل اکاؤنٹ بھی24اگست کوہی بنایاگیا، اس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے، پروٹون ویب سرورپریہ اکاؤنٹ بنایاگیا جومحفوظ تصورکیاجاتاہے. فوادچودھری نے کہا ہم نےانٹرپول سےاس حوالےسےتفصیلات کی درخواست کی ہے، دونوں پیجزاورآرٹیکل کاتعلق افغان سابق نائب صدرامراللہ صالح سےہے، 12ستمبرکونیوزی لینڈکی ٹیم چارٹرڈطیارےپر پاکستان پہنچی، ہم نےنیوزی لینڈسکیورٹی ٹیم سےپوچھاہم سےتھریٹ شیئرکریں،نیوزی لینڈسکیورٹی ٹیم تھریٹ سےنابلدتھی اورمعلومات شیئرنہیں ہوئی، نیوزی لینڈوزیراعظم نےکہاتھریٹ کی وجہ سےٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے.
فوادچودھر ی نے کہا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ سنجیدہ تھریٹ ہے، نیوزی لینڈٹیم کوتھریٹ بھارت سےگئی اورلوکیشن سنگاپوردی گئی،17ستمبرکوحمزہ آفریدی کےنام سےجی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی، حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کےذریعےبھارت میں بنائی گئی، حمزہ نام اس لیےاستعمال ہواکہ یاظاہرہوتھریٹ پاکستان سےگیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرناہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیزپیغام بھیج دیا گیاہے،ویسٹ انڈیزکوبھی تھریٹ احسان اللہ احسان آئی ڈی سےکیاگیا، جس سے بہتراندازہ لگایاجاسکتاہےانڈیا میں نام کے اسپیلنگ کیسے لکھے جاتے ہیں وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ٹیموں کوتھریٹ پاکستان کےخلاف نہیں انٹرنیشنل کرکٹ کےخلاف سازش ہے، آج ایف آئی نے ایک پرچہ درج کرلیاہے، چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بھی اپنےطورپرمعاملہ اٹھائیں گے، آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے . اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں تنہانہیں کیا جاسکتا،ہم پرعزم ہیں، آنے والے دنوں میں ملک کو آگے لے کرجائیں گے،ایک دن آئے گا جب دنیاسے ٹیمیں پاکستان آکرکھیلیں گی،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرےگا، پاکستان کا انخلا کے معاملے میں اہم کردار ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔