ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے بانی تحریک انصاف کی رہائی کا امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کہتے ہیں بُرا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر ابھی بھی مشکل وقت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔