ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے درد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور تحصیل لنڈی کوتل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 89 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔