پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،23 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،23 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بےقابو، مہلک وائرس نے ایک دن میں مزید 144 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 870 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیسز 84 ہزار 976 تک جاپہنچے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ 9 فی صد رہی۔ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ،مکمل لاک ڈاؤن ہوگایاپابندیاں مزیدسخت کی جائیں گی، وزیراعظم کی زیرصدارت آج قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، 13 فیصد سے زیادہ شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی تجویز، اجلاس میں کورونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے پر بھی غور ہوگا۔عالمی وبا سے نمٹنے کےلئے حکومتی کوششیں جاری، چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی، پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کراسلام آباد پہنچا، این سی او سی کی شہریوں سے ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل۔پاکستان کا عالمی برادری سے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ڈو مور کا مطالبہ، معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کلائمیٹ لیڈرسمٹ سے ورچوئل خطاب، کہا وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کےلئے کوششوں پرعملی یقین رکھتے ہیں،پاکستان 2030 تک کلین توانائی پیدا کرنے والا ملک بن جائے گا، دنیا محض باتوں کی بجائے ماحولیات کےلئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی یقینی بنائے۔وزیراعظم آج مری کا دورہ کریں گے، عمران خان کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، صحت، تعلیم اور سیاحت کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا اعلان بھی متوقع۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائےگا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کا دوسرے میچ میں بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترنے کا امکان۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔