وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں. ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں، ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں . ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں، آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے . انہوں نے مزید کہا سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے ، 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے ، یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں، صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں.