اوکاڑہ: تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق
اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کےقریب تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی ہے،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر بس کی کار سے ٹکر ہو گئی، کار سوار فیملی لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کیجانب سے رکشہ کو بچاتے ہوئے مخالف سمت میں کار سوار فیملی کو کچل دیا گیا، کار سوار فیملی لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی، کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیور ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔