کہوٹہ: بچہ پہاڑی پتھر میں پھنس گیا، نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

کہوٹہ: بچہ پہاڑی پتھر میں پھنس گیا، نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: کہوٹہ: بچہ پہاڑی پتھر میں پھنس گیا، نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں بچہ پہاڑی پتھر میں پھنس گیا۔ جسے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھر میں پھنسا۔ بچے کی عمر 12 سال ہے اور جھمیترا گاؤں کا رہائشی ہے۔

جائے وقوعہ روڈ سے کافی دور ہے اس لیے ایمرجنسی ریسیکو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں۔ ریسکیو اہلکار ریسکیو آلات اٹھائے کئی کلومیٹر پہاڑوں پر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پتھر کے اندر ہی بچے کو ڈرپ لگائی گئی ہے جبکہ پتھر کو توڑنے کا کام جاری ہے۔

Watch Live Public News