شانگلہ جلسہ: امیر مقام کا گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق سوال، شرکاء کا ہاتھ اٹھا کر اظہارِ حمایت

 شانگلہ جلسہ: امیر مقام کا گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق سوال، شرکاء کا ہاتھ اٹھا کر اظہارِ حمایت
کیپشن:  شانگلہ جلسہ: امیر مقام کا گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق سوال، شرکاء کا ہاتھ اٹھا کر اظہارِ حمایت

ویب ڈیسک: شانگلہ میں جلسے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق سوال کیا، جس پر شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کا اظہار کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بعض عناصر افواجِ پاکستان کے خلاف بیانیہ بنا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے مطابق ایسے بیانات عوام کے اعتماد کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران ملکی دفاع اور ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں افواجِ پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے لیے افواجِ پاکستان اور عوام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News