دلہنیا لینے آئے دلہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

دلہنیا لینے آئے دلہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
کیپشن: دلہنیا لینے آئے دلہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

ویب ڈیسک: چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہنیا لینے آئے ہوئے سرگودھا کے دلہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ دلہن والوں نے بارات آنے سے پہلے ہی دلہن کسی اور کے ساتھ بیاہ دی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا دلہا احسان   سہرا سجائے باراتیوں کے ساتھ آیا تو معلوم ہوا کہ دلہن کسی اور کی ہوگئی۔ 

دلہے اور باراتیوں نے نوسرباز سسرالیوں اور دلہن کے خلاف احتجاج کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ 

باراتیوں نے الزام عائد کیا کہ دلہن کے والدین نے کھانے اور دیگر معاملات کے پیسے وصول کرکے فراڈ کیا۔

دلہے نے ڈی پی او چنیوٹ سے نوسرباز سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

Watch Live Public News