ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 18 کے بجائے 16 سال کرنے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، قرارداد اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے جمع کرائی ۔
قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے ، نوجوانوں کو معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے ۔
کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کر کے سولہ کی جائے۔