ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل صارفین کی آسانی کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس بار واٹس ایپ کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شئیر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یعنی واٹس ایپ صارف آف لائن رہ کر بھی اس فیچر کا استعمال کر سکتا ہے، تاہم اس فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی جبکہ جس طرح واٹس ایپ کی جانبسے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شئیر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔
انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا، جبکہ انہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نئیر بائی فونز، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا اور اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ واٹس ایپ کو اس فیچر کے لیے آپ کیسسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی بھی درکار ہوگی، جبکہ آپ کی لوکیشن کی درکار ہوگی۔
یہ نیا سسٹم بالکل اسی طرح ہے جیسے کہ پئیر ٹو پئیر فائل ایپس جیسے کہ شئیر اٹ۔