بھارتی صدر نے اہم شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نواز دیا

padam awards
کیپشن: padam awards
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارتی  صدر  دروپدی مرمو نے سابق  بھارتی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سمیت شو بز شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق تین لوگوں کو پدم وبھوشن، آٹھ کو پدم بھوشن اور دیگر 56 کو پدم شری سے نوازا گیا۔ سابق نائب صدر نائیڈو کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ تمل ناڈو کی بھرتناٹیم ڈانسر پدما سبرامنیم اور سولبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشور پاٹھک (مرنے کے بعد) کو بھی پدم وبھوشن دیا گیا۔

اداکار متھن چکرورتی، انسان دوست اور صنعت کار سیتارام جندل، ڈاکٹر ینگ وی لیو، گلوکارہ اوشا اتھپ، پروفیسر (ڈاکٹر) تیجس مدھوسودن پٹیل، اداکار راج دت، ڈاکٹر چندیشور پرساد ٹھاکر اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک کو پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ 56 شخصیات کو پدم شری سے نوازا گیا۔

Watch Live Public News