اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان میں کوروناایک بار پھر بڑھنے لگا، مہلک وائرس نے مزید80 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد24 ہزار 923 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 842 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 80مریض جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں 3ہزار 772 مزید کورونا مریضوں کی تشخص ہوئی، جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 89ہزار 919 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 12ہزار 662مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 11لاکھ 27ہزار 584مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال25ہزار 3 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 53ہزار 881ٹیسٹ کئے گئے۔