ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 6 ستمبر تک مہلت

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 6 ستمبر تک مہلت
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کی الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نےکی۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس میں بہت زیادہ دستاویزات ہیں،انہیں اکھٹا کرنا ہے،ہمیں نوٹس کا جواب دینے کیلئے کچھ مہلت چاہیے۔ معاون وکیل پی ٹی آئی نوید انجم نے کہا کہ ہمیں جامع جواب دینے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ پوری کارروائی کا حصہ رہے ہیں، دستاویزت آپ کے پاس پہلے سے ہیں پھر کہاں سےاکھٹی کرنی ہیں۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم نے کہا کہ ہم غیرملکی چیپٹر سے دستاویزات جمع کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔