دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
پبلک نیوز: عمران خان کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا معاملہ ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہونگے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ ہوگا، عمران خان نے قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے، قانونی ٹیم کے اراکین آج سہ پہر ملاقات کریں گے، عمران خان کے ہری پور جلسہ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت جانے کا امکان ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو تین روز کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے. اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو ’ڈرانے اور دھمکانے‘ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ صدر اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کی ایک ریلی زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک نکالی گئی جس کی قیادت عمران خان نے کی۔ ایف نائن پارک میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اچانک پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر میں عمران خان کے خطاب کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔