بٹگرام چیئرلفٹ مالک اور آپریٹر گرفتار

بٹگرام چیئرلفٹ مالک اور آپریٹر گرفتار
چیئرلفٹ مالک اور آپریٹر کے خلاف تھانہ آلائی میں ایف آئی آر درج کر کے ڈولی لفٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، بالاکوٹ میں 9 چیئرلفٹ کو سیل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مانسہرہ بولی، بانپھوڑ، گھنول ہنگرائی،پروربیلہ سچہ کیوائی،ڈونگی سیری ناران، گلڈھیری، بھونجہ میں چیئرلفٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ چیئرلفٹ کی بندش کے باعث مقامی افراد اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ مقامی شخص حورشید کا کہنا ہے کہ ان چیئرلفٹ کی بندش سے مختلف علاقوں کی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے اور متبادل راستہ یا تو بلکل ہے نہیں یا بہت مشکل اور دور سے گزرنا پڑتا ہے۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر نو چیئر لفٹ سیل کردیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔