(ویب ڈیسک ) میڈیکل ایمرجنسی کی وارڈ سیوریج کے پانی سے بھر گئی۔
سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر نہ ہو سکے ، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک دفعہ پھر سے سیوریج کا پانی داخل ہوگیا۔ سیوریج کے پائپ بند ہونے سے پانی ایمرجنسی میں داخل ہوا۔
شدید بدبو اور تعفن سے کئی مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ مریض بیڈز پر ڈاکٹر اپنے ڈیسک تک محدود ہو گئے۔
اس حوالے سے ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ کیفیٹریا میں عوام کی جانب سے گند پھینکنے پر ڈرین بند ہو گئی تھی۔ڈرین کو کلئیر کیا جا رہا ہے، ڈرین کیسے بند ہوئی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔