پنجاب میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

پنجاب میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کی پیش نظر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے یہ مؤقف پیش کیا ہے ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گی ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی اسیپکر اور اسیپکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بعدازاں ن لیگ کے چیف ویب پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے ۔ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔