سلیمان شہبازکی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور

سلیمان شہبازکی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور
وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے ۔ تفصیلات کت مطابق سلیمان شہباز نے اپنی درخواست میں تفتیشی افسر اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا ہے ۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ہیں ، طلبی کےنوٹس نہیں ملے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منی لانڈرنگ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔