مسلم لیگ (ن) نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

مسلم لیگ (ن) نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
لاہور: پاکستان مسلم ن لیگ نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ لیگی رہنما ملک احمد خان نے لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا ہے تب بھی سوال اٹھتا ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک ملک پر الزام لگایا، عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو بند لفافے سے بہت رغبت ہے، لفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہوں یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کو بنیاد بنا کر ماضی کی حکومت نے سیاست کی، سائفر کے بارے میں جلسوں میں تقاریر کی گئیں، قاسم سوری نے بطور ڈپٹی سپیکرسربمہر لفافہ لہرایا، قاسم سوری نے کہا یہ لفافہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔