لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، بھولا ریکارڈ قانون کے شکنجے میں آ گیا

لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، بھولا ریکارڈ قانون کے شکنجے میں آ گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آ گیا ہے۔ پولیس نے ایک لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھولا ریکارڈ کیخلاف یہ مقدمہ پولیس کے علاقے غالب مارکیٹ تھانے کی پولیس نے درج کیا ہے۔ شکایت کنندہ لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں لاہور کی رہائشی ہوں، میرا ٹیلی فون کے ذریعے بھولا ریکارڈ سے رابطہ ہوا تھا۔ ایف آئی آر میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بتایا کہ پیر کے روز بھولا ریکارڈ نے مجھے لاہور کے ایک نجی ہوٹل بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم بھولا ریکارڈ نے مجھے زبان بند رکھنے کے لئے دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News