26 مارچ سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہوگا: شاہ محمود قریشی

26 مارچ سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہوگا: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 26 مارچ سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہوگا۔ میں اور تحریک انصاف سندھ کی قیادت سندھ آ رہے ہیں۔ ہم سندھی عوام کے ساتھ ''عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ پچھلے 15 سال میں ان کے ساتھ کیا ہوا۔ ہم سندھ کی عوام سے رجوع کریں گے۔ یہ دورہ پورے ستائیس اضلاع پر محیط ہو گا۔ 26 فروری سے سندھ حقوق مارچ شروع ہوگا اور 6 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔ انہوں نے کہا لوگ سندھ کی ناقص طرز حکمرانی، لوٹ مار، کرپشن کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں انہیں درخواست کروں گا کہ آج موقع ہے باہر نکلنے کا، قدم بڑھانے کا۔ آئیے مل کر سندھ میں تبدیلی کا آغاز کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔