(ویب ڈیسک ) خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے بیٹی کو سیاسی جانشین بنایا ہے جبکہ ایک شخص سے بیٹی صرف پہچان مانگ رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا " آج نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا انشا ء اللہ ایک دو روز میں مریم وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر ے گی۔
آج نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا انشا ء اللہ ایک دو روز میں مریم وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر ے گی۔ نواز شریف نے بیٹی کو سیاسی جانشین بنایا، مستقبل کی قیادت بیٹی کے حوالے کر دی۔اللہ مریم کا حامی و ناصر ھو۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 23, 2024
ھماری سیاست میں ایک…
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیٹی کو سیاسی جانشین بنایا، مستقبل کی قیادت بیٹی کے حوالے کر دی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سیاست میں ایک اورشخصیت ہے جسکی بیٹی باپ سے صرف پہچان کی امیدوار ہے۔ باپ کا نام اور شفقت مانگتی ہے۔