ویب ڈیسک: آصف زرداری کا چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ, چیئرمین سینٹ کے لئے یوسف رضا گیلانی کی بجائے ڈارک ہارس نام سامنے آگیا.
ذرائع ابلاغ نے دعویٰ ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انوارالحق کاکڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر چیئرمین سینٹ بنیں گے۔بلوچستان سے چیئرمین سینٹ ہونے سے وفاق کی چاروں اکائیاں اکوموڈیٹ ہوسکیں گی۔
صدر مملکت سندھ، وزیراعظم پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی پنجاب، چیئرمین سینٹ سے ہوجائے گا،خیبرپختونخواہ کو بھی کسی اہم وفاقی عہدے پر اکوموڈیٹ کیا جائے گا، اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نئے سرپرائز فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی سینیٹرشپ سے استعفیٰ دیکر رکن قومی اسمبلی کا حلف لیں گے،
دوسری جانب کراچی سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس اور تقریب حلف برداری کے موقع پر ممکنہ احتجاج دیکھنے میں آیا،پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون میں دھرنے یا احتجاج پر پابندی ہے ،ریڈ زون میں قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے ،امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹیں گے ، مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔