کیا ویرات کوہلی میچ کھیل پائینگے یا نہیں؟اہم تصویرنےسوال اُٹھادیا

کیا ویرات کوہلی میچ کھیل پائینگے یا نہیں؟اہم تصویرنےسوال اُٹھادیا
کیپشن: کیا ویرات کوہلی میچ کھیل پائیںگے یا نہیں؟اہم تصویرنےسوال اُٹھادیا

ویب ڈیسک:(جوادملک) اسٹیڈیم سے بھارت کے اسٹار بیٹسمین کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے بھارت  کے ساتھ ساتھ تمام شائقین کی بھی ٹینشن بڑھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل  بھر پور پریکٹس کرتے رہے۔تاہم ویرات کوہلی کی پاؤں پر آئس پیک کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس نے میچ سے قبل خدشات کو جنم دیا ہے۔

ویرات کوہلی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے صرف 22 رنز بنائے۔