گورنر سندھ کاانڈیا سے جیت پر قومی ٹیم کیلئےایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

گورنر سندھ کاانڈیا سے جیت پر قومی ٹیم کیلئےایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
کیپشن: گورنر سندھ کاانڈیا سے جیت پر قومی ٹیم کیلئےایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

@politics_world_pw

گورنر سندھ کاانڈیا سے جیت پر قومی ٹیم کیلئےایک کروڑ روپے انعام کا اعلان #imrankhan #naeemhaiderpanjutha #pti #pmln #ppp #aliamingandapur #alimuhammadkhanspeech #omerayub #bushrabibi #barristergoharalikhan #shairafzalmarwat #salmanakramraja #maryamnawaz #nawazsharif #shahbazsharif #youtubeshorts #youtube #youtubechannel #Trump2024 #biden #KamalaHarris #TRUMP2024ToSaveAmerica #MaryamNawaz #MaryamNawazSharif #ShahbazSharif #NawazSharif #PublicNews #PublicUpdates #bollywood #viralvideo #Showbiz #bollywoodmovies #Punjabpolice

♬ original sound - Politics_World_PW

اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم جیت کے لیے دعا گو ہے۔ کھلاڑی پوری لگن اور محنت سے کھیلیں، انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔

گورنر سندھ نے قومی ٹیم کو بھرپور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم پاکستان کا وقار بلند کرے گی اور قوم کو جیت کی خوشی دے گی۔