غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس کے اسپتال پر دھاوا بول دیا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نئے سال کے اب تک کے سب سے شدید حملے میں جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور دوسرے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
صیہونی فوجیں پہلی بار بحیرہ روم کے ساحل کے قریب خان یونس کے مغربی حصے میں داخل ہوئیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخیر ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور طبی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے ایک اور خان یونس اسپتال، الامال جو ریسکیو ایجنسی کا ہیڈکوارٹر ہے اس کو بھی گھیر لیا تھا اور ان کا وہاں کے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
????The situation remains extremely dangerous around PRCS Al-Amal Hospital, in #KhanYunis . ????Ambulance teams face significant difficulties in reaching the wounded and injured due to the continuous bombardment in the governorate.
— PRCS (@PalestineRCS) January 22, 2024
The latest updates from our teams in the #Gaza… pic.twitter.com/Wmn2CQabVs
ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ اتوار کی رات خان یونس میں 120 افراد ہلاک ہوئے، انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے محاصرے کا مطلب ہے کہ بہت سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد تک نہیں پہنچا جا سکتا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج مغربی خان یونس سے شہداء اور زخمیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے ایمبولینسوں کو جانے سے بھی روک رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے خان یونس پر قبضہ کرنے کیلئے گزشتہ ہفتے ایک فوجی آپریشن شروع کیا تھا، خان یونس سے متعلق اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حماس کے جنگجوؤں کا پرنسپل ہیڈکوارٹر ہے جنہوں نے 7 اکتوبر کو حملے کیے تھے۔