پنجاب بھر میں  دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب بھر میں  دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب  نے  صوبہ بھر  میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب نے فلفور 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ کردی  ہے۔اس حوالے سے  محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  اسلحہ نمائش ،ہوائی فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف وزری پر دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ  رواں برس آٹھ فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں نئی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سال   2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست 2018 سے شروع ہوئی تھی اور اس کی پانچ سال کی مقررہ مدت 12 اگست 2023 کی رات 12 بجے مکمل ہونا تھی۔لیکن اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے  قبل از وقت 9  اگست کو اسمبلی تحلیل کر دی تھی جس کے بعد سے اب تک ملک میں نگران حکومت کام کر رہی ہے۔