ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھارہی ہیں۔
اب اس کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے، فلم کو پہلے 24 نومبر 2023 کو ریلیز کیلیے شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب یہ فلم 14 جون 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر زی اسٹوڈیو نے فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کنگنا رناوت کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Unlock the story behind India’s darkest hour. Announcing #Emergency on 14th June,2024
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 23, 2024
Witness history come alive as the most feared & fiercest Prime Minister #IndiraGandhi thunders into cinemas #Emergency in cinemas on 14th June,2024@AnupamPKher #SatishKaushik… pic.twitter.com/hOBRnXt4uu