”کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے“

”کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے“
مظفر آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہے۔ الیکشن شفاف ہوئے تو پیپلزپارٹی جیت جائے گی۔ کشمیری جنگ کا کہیں گے تو جنگ کریں گے امن کا کہیں گے تو امن کریں گے۔ کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔ جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کے جیالے دیکھ لیں۔ 25 جولائی کو مظفر آباد میں تیر چلے گا۔ تین نسلوں سے آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بھٹو خاندان تین نسلوں سے آزاد کشمیر کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ عید کا تیسرا دن کشمیریوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مظفرآباد والوں نے اسلام آباد اور دلی والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا 25 جولائی کو صرف تیر چلے گا۔ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ ہم صرف کشمیری عوام کی ڈکٹیشن پر چلیں گے۔ کشمیر سے متعلق پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں۔ بتایا جائے کیا مسلم لیگ ن نے مظفر آباد میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ ن لیگ کے وزیراعظم نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ آزاد کشمیر میں آج تک ن لیگ کی حکومت ہے، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ ہم حکومت بنائیں گے تو پہلے دن تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔