پی ٹی آئی سے کوئی پوچھے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟ ریحام خان

پی ٹی آئی سے کوئی پوچھے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟ ریحام خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں سوال کیا ہے کہ تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں کہ تحقیقات امریکہ والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی؟ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں'۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ 'اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے'۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔