سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سورس: Google

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News