5 لاکھ کی جگہ 16 کروڑ تنخواہ ملنے پر کمپنی ملازم غائب

5 لاکھ کی جگہ 16 کروڑ تنخواہ ملنے پر کمپنی ملازم غائب
سورس: Google

ویب ڈیسک: ہر ماہ کے آغاز میں جب بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ جمع ہونے کا پیغام موصول ہوتا ہے تو کسی بھی تنخواہ دار شخص کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا تاہم اگر یہی تنخواہ 330 مرتبہ کسی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے تو اس کی خوشی کا کیا عالم ہوگا۔

چلی میں ایک شخص کے اکاؤنٹ میں جب 330 مرتبہ اس کی تنخواہ جمع ہوئی تو وہ  کچھ دن بعد غائب ہی ہوگیا۔مذکورہ شخص کی تنخواہ 5 لاکھ چلی پیسہ (545 امریکی ڈاالر) تھی لیکن ایک غلطی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ میں 16 کروڑ 53 لاکھ 98 ہزار 851 چلی پیسہ (ایک لاکھ 80 ہزار 418 امریکی ڈالر) موصول ہوگئے۔

یہ واقعہ کچھ سال قبل پیش آیا تھا جو اب دوبارہ وائرل ہوگیا ہے۔

اس کے بعد وہ ملازم اپنے ڈسٹری بیوشن سینٹر کے ڈپٹی منیجر کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ اسے اس کی واجب الادا رقم کا 330 گنا ادا کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی مینیجر کے ذریعے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کو غلطی کی اطلاع دی گئی، جس نے پھر درخواست کی کہ ملازم اضافی رقم واپس کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے اپنے بینک کا دورہ کرے۔

اگلے دن بینک جانے کے وعدے کے باوجود ملازم کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے رقم واپس نہیں کی بلکہ کمپنی کی جانب سے کی گئی کالز اور واٹس ایپ پیغامات کو نظر انداز کیا۔

چند گھنٹوں کے بعد اس نے کمپنی کو کال کی اور کہا کہ وہ پیسے اس لیے واپس نہیں کرسکا کیوں کہ وہ سو رہا تھا۔

اس کے بعد ملازم نے اپنے وکیل کے ذریعے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد سے کمپنی کو اس کا کچھ اتا پتا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالک نے ملازم کے خلاف فوجداری شکایت درج کرائی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، شکایت میں سابق ملازم پر فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

Watch Live Public News