پاکستانی جوڑے اور امریکی جج فرینک کیپریو کے درمیان دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستانی جوڑے اور امریکی جج فرینک کیپریو کے درمیان دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل ہو گئی
ایک کیس کی سماعت کے دوران معروف امریکی جج فرینک کیپریو اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے میں دلچسپ مکالمہ ہوا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری جواد عمار کوغلط پارکنگ کرنے پر جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہونا پڑا، جہاں پرانہوں نے جرمانے کی سزاعائد کیے جانے کے بعدفرینک کیپریو کو تحفے میں چترالی ٹوپی بھی پیش کی۔ سماعت کے دوران جج نے جواد عمار سے کہا ’آپ کو پارکنگ ٹکٹ ملا ہے؟‘ جس پر جواد کا کہنا تھا جی! اس کی وجہ یہ تھی کہ میری اہلیہ کو پتہ نہیں تھا کہ گاڑی کہاں پرپارک کرنی ہے، غلطی سے انہوں نے گاڑی ممنوعہ جگہ پر پارک کر دی۔ جواباً جج کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کیا آپ آج عدالت میں اس لئے پیش ہوئے ہیں کہ اپنی بیگم پر الزام دھر سکیں؟ بعدازاں انہوں نےپاکستانی نژاد امریکی شہری کی اہلیہ کو بھی کٹہر ے میں آنے کا کہا۔ سماعت کے دوران جوڑے اور فرینک کیپریو کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں، ممنوعہ جگہ پر پارکنگ اور پروویڈنس میں زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو دیکھنے کو ملی. بعد میں مذکورہ جوڑے پر 65 ڈالر کاجرمانہ عائد کیا گیا. پاکستانی نژاد شہری نے فرینک کیپریو سے تصویر کھنچوانے کی اجازت طلب کی جس پر معزز جج نے بخوشی تصویر کھنچوانے کی اجازت دیدی. تصویر کھنچوانے سے قبل جوڑے نے جج کیپریو کو چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ امریکی شہر پروویڈنس کے میونسپل جج فرینک کیپریو دنیا بھر میں مقبول ہیں جن کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں. وہ اپنے فیصلوں، زبردست حس مزاح اور امن پسندی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔