لاہور ( پبلک نیوز) کمشنر لاہور نے جناح ہسپتال میں لواحقین کیلئے سہولت سنٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کمشنر لاہور نے ٹویٹ میں کہا کہ کہ سہولت سنٹر ڈیوٹی آفیسرز راونڈ دی کلاک موجود ہوں گے۔ سہولت سنٹر سے لواحقین کو بروقت معلومات ۔کھانا و دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔ تکلیف کی اس گھڑی میں انتظامیہ ہر ممکن سہولیات کیلئے کمربستہ ہے۔
جوہر ٹاون افسوسناک واقعہ میں متاثر ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ہسپتال میں سہولت سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ لواحقین کو بروقت معلومات، کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کا فرض ہے۔ تکلیف کی اس گھڑی میں متحد رہ کر اللہ کے حضور رحم اور حفاظت کی دعا کریں#Lahore #LahoreBlast pic.twitter.com/srhx9ECshr
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) June 23, 2021
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کے سینیر ڈاکٹرز باقاعدگی سے متاثرین کے لواحقین کو آگاہ واعتماد میں لیں گے۔ جناح ہسپتال میں ملک کے اعلی ڈاکٹرز و علاج کی اعلی طبی سہویات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں متحد رہنا ہی فرض اور ناگزیر امر ہے۔