دورہ ترکی: آرمی چیف کی ترک بری فوج کے سربراہ سے ملاقات

دورہ ترکی: آرمی چیف کی ترک بری فوج کے سربراہ سے ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک روزہ ترکی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کی ترک بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٓباہمی دلچسپی کےاموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی آرمی چیف کی ترک کمانڈرجنرل اسٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔ ترک قیادت نے پاک ترک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی نے افغان امن عمل کےلیےپاکستان کے کردار کو سراہا۔ ترکی نےعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعاون خطےمیں امن کے لئے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔